نئی دہلی،26؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)نیشنل یونین آف جرنلسٹ، دہلی صحافی یونین اور پریس کلب آف انڈیا کل جمعہ کو پچکولا میں ریپ گرو ڈیرہ سچا سوداچیف گرمیت رام رحیم کو عدالت کی طرف سے عصمت دری کے ایک معاملے میں قصوروار ٹھہرائے جانے پر اس کے مشتعل حامیوں کی طرف سے کئے گئے وسیع تشدد کی مذمت کی ہے۔
اینی یوجے کے صدر راس بہاری، دہلی صحافی یونین کے صدر منوہر سنگھ اور جنرل سکریٹری پرمود سینی اور پریس کلب آف انڈیا کے صدر ونے کمار اور جنرل سکریٹری گوتم لہڑی نے ہفتہ کو الگ بیانات میں ڈیرہ حامیوں کی طرف سے میڈیا اہلکاروں کی او بی وین جلانے صحافیوں پر حملہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، اس کی مذمت کی ہے۔ان تمام لیڈروں نے فسادیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے، ریاستی حکومتوں کی طرف سے صحافیوں کے تحفظ کے لئے فوری طور پر ضروری اقدامات کرنے اور ٹیلی ویژن چینلز کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔